کراچی:
بحریہ عرب میں پاک بحریہ کی میزبانی میں امن مشق جاری ہے جس میں 60 ممالک کی نیوی نے حصہ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بحریہ کی امن مشق 2025 آج پیشہ ورانہ تربیت کے شاندارعملی مظاہروں کے بعد شمالی بحیرہ عرب میں اختتام پذیر ہونگی۔
اختتامی روز جاری مشقوں کے دوران مہمان ملکوں کے بحری جہاز بھی حصہ لیں گے،جس کے دوران انسداد بحری قذاقی کےخلاف پاک بحریہ کے ایس ایس جی کمانڈوز کے آپریشن کے علاوہ ڈیپڈ چارج(دشمن ملک کی سب میرینز)کے خلاف مظاہرہ جبکہ فلیٹ ریویو اور فلائی پاسٹ ہوگا۔
اس مشق میں پاک بحریہ کے سی کنگ،زولو نائنر اور ایلوٹ ہیلی کاپٹرز کے علاوہ فوکر اور پی سی تھری اورین طیاروں کے علاوہ پاک فضائیہ کے لڑاکا جہاز جے ایف سیونٹین تھنڈر حصہ لینگے،
پاکستان نیوی کے کمانڈر فلیٹ عبدالمنیب کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان اور پاکستان نیوی کے لیے باعث افتخار ہے کہ 60 ممالک امن مشق 2025 میں شریک ہوئے،ان میں 11 ممالک اپنے 13 کے لگ بھگ بحری جہازوں کے ساتھ امن مشق کا حصہ بنے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سمندری سرگرمی کا مقصد اس کے نام میں پنہاں ہے، پاکستان کی 95 ٹریڈ سمندر کے ذریعے ہےاور 60 فیصد تجارت ہمارے سمندری راستے کےذریعے ہوتی ہے، بحر ہند میں امن کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں پائریسی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے،ہم نے دنیا کو فورم مہیا کیا تاکہ میری ٹائم کے ایشوز کو ڈسکس کیا جاسکے،یہ تسلسل سن 2007 سے برقرارہے،28 ممالک سے شروع ہونے والی امن مشق آج 60 ممالک کی شمولیت پاچکا ہے۔
عبد المنیب نے بتایا کہ اس سے قبل ہم بین الاقوامی کانفرنس کررہے تھے،9 ویں امن مشق میں نیول چیف کی تجویز پر امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔