خیبرپختونخوا؛محکمہ صحت کے43 ترقیاتی منصوبوں کیلئے2 ارب سے زائد جاری

تمام فنڈز متعلقہ منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے اکاﺅنٹ میں شامل کردیے جائیں گے، اعلامیہ


اسٹاف رپورٹر February 10, 2025

پشاور:

صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کے43ترقیاتی منصوبوں کیلئے2ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے۔ 

اس سلسلے میں جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق10بنیادی صحت مراکز کیلئے32ملین روپے، بی ایچ یو ساولڈھیر کیلئے3ملین روپے جبکہ بی ایچ یو درمل اور بی ایچ یو فضل بیگ گڑھی کیلئے15ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔

 مجموعی طور پر2ہزارملین یعنی2ارب روپے جاری کیے گئے ہیں،  یہ تمام فنڈز متعلقہ منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے اکاﺅنٹ میں شامل کردیے جائیں گے،اعلامیہ کے مطابق یہ پیسے چھٹے قسط کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔ 

 اس حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے ہدایات کے مطابق یہ فنڈز صرف مذکورہ منصوبوں کو جاری کیے جائیں گے جن منصوبوں کیلئے ڈیمانڈ کے مطابق پیسے جاری کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں