امریکی قبضے تک فلسطینیوں کو غزہ میں واپس آباد ہونے نہیں دیں گے؛ ٹرمپ

غزہ کے 20 لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینیوں کے لیے ’خوبصورت اور محفوظ کمیونٹیز‘ بنائیں گے، ٹرمپ


ویب ڈیسک February 11, 2025
امریکی صدر نے فلسطینیوں کی آبادکاری کے لیے مصر اور اردن کو قائل کرنے کا عندیہ دیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے غزہ میں ترقیاتی کاموں کے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو واپسی کا حق حاصل نہیں ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں مزید بتایا کہ اس منصوبے کے تحت غزہ سے باہر فلسطینیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 6 مقامات دستیاب ہوسکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پر امریکی قبضے کے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو واپسی کا کوئی حق نہیں ہوگا اور اس دوران وہاں ہونے والی ترقی قابل دید ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میں فلسطینیوں کے لیے ایک مستقل جگہ بنانے کی بات کر رہا ہوں کیونکہ ابھی غزہ واپس آنا ہے تو کئی سال لگ سکتے ہیں۔ فی الوقت یہ جگہ رہنے کے قابل نہیں ہے۔

فاکس کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کے 20 لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینیوں کے لیے ’خوبصورت اور محفوظ کمیونٹیز‘ بنائیں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم اس سلسلے میں پانچ چھ  یا 2 محفوظ کمیونیٹیز بلاکس بناسکتے ہیں جس کا مالک میں کہلاؤں گا یہ زمین کا ایک خوبصورت ٹکڑا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کی آبادکاری کے حوالے سے کہا کہ مصر اور اردن امریکا سے بڑی فوجی امداد وصول کرتے ہیں۔ میں انھیں اپنے ملک میں فلسطینیوں کو آباد کرنے پر قائل کرسکتا ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں