خواتین کے پارک میں کھیلنے سے روکنے پر 4افراد کا معمر سیکیورٹی گارڈ پر تشدد، ویڈیو وائرل

ویڈیو سامنے آنے پر تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کر لیا گیا


سید مشرف شاہ February 11, 2025

لاہور:

واپڈا ٹاؤن میں خواتین کے پارک میں کھیلنے اور گالی گلوچ سے منع کرنے پر 4 افراد نے معمر سیکیورٹی گارڈ خالد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق تشدد کا واقعہ واپڈا ٹاؤن کے فیملی پارک میں پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چار ملزمان سیکیورٹی گارڈ کو زمین پر گرا کر تشدد کرتے رہے۔ ویڈیو سامنے آنے پر تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث افراد کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں