ایف پی ایس سی کو سی ایس ایس کے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا


فیاض محمود February 11, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایف پی ایس سی کو سی ایس ایس کے نئے امتحانات سے روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج ہی فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں رہنا مستقل لڑائی ہے، عدلیہ، پارلیمنٹ، ایگزیکٹو سب زمین بوس ہوچکے،جسٹس محسن کیانی

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت کے دوران چیئرمین ایف پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی اور اس کے علاوہ درخواست گزار حمزہ جاوید اور دیگر اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ 

اس موقع پر سی ایس ایس 2024 کے امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کی بڑی تعداد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔

چیئرمین ایف پی ایس سی نے اپریل کے آخری ہفتے میں نتائج جاری کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں