کراچی میں ڈمپرز اور ٹینکرز سے اموات پر حافظ نعیم کی پیپلز پارٹی پر شدید تنقید

ڈیڑھ ماہ میں سو سے زائد جانیں چلی گئیں، امیر جماعت اسلامی


اسٹاف رپورٹر February 11, 2025

لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، ڈیڑھ ماہ میں سو سے زائد جانیں چلی گئیں۔

ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا سندھ پر سولہ برس سے لگاتار حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی جعلی مینڈیٹ کے ساتھ برسر اقتدار ہے اور اس جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کی نااہلی ایسی کہ ٹریفک قوانین پر بھی عمل نہیں کرواسکتے۔

امیر جماعت نے مزید کہا کہ کراچی میں نہ گورننس ہے نہ عوام کو کوئی ریلیف مل رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی اداروں پر عوامی رائے پر شب خون مار کر قبضہ کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کی تعلیمی نسل کشی کی جارہی ہے اور انہیں دوہرے ڈومیسائل بناکر داخلوں تک سے محروم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل سوال ان سے ہے جنہوں نے میئرشپ پر قبضہ کروایا اور عام انتخاب میں اس ”سسٹم“کو مسلط کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں