ٹیکسی بے قابو ہو کر کھمبے میں گھس گئی، ڈرائیور جاں بحق

شبہ ہے کہ ڈرائیور کو ڈرائیونگ کے دوران دل کا دورہ پڑا، پولیس


اسٹاف رپورٹر February 12, 2025

کراچی میں ٹیکسی بے قابو ہو کر کھمبے میں گھس گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔

راشد منہاس روڈ شفیق موڑ کے قریب ٹیکسی ڈرائیور سے بے قابو ہوکرگھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

کراچی میں فیڈرل بی صنعتی  ایریا تھانے کے علاقے راشد منہاس روڈ شفیق موڑ کے قریب ٹیکسی ڈرائیورسے بے قابو ہوکر کھمبے سے ٹکرا گئی جس سے ٹیکسی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ڈرائیورکی لاش قانونی کارروائی کےلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

متوفی ڈرائیور کی شناخت محمد رمضان ولد محمد حیات کے نام سے کی گئی۔ متوفی سہراب گوٹھ کے قریب رہائش پذیر تھااوراس کا آبائی تعلق تحصل نور پورضلع خوشاب سے ہے۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ متوفی ٹیکسی ڈرائیور کو گاڑی چلاتے ہوئے دل کادورہ پڑا جس کے باعث وہ فوت ہوگیا۔ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں