سولر پینلز کی آڑ میں 69 ارب کی منی لانڈرنگ، 13 ایف آئی آر درج

بینکوں کو 20 کروڑ روپے سے زیادہ جرمانہ کیا گیا ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک


ارشاد انصاری February 14, 2025
سولر پینل سستے ہونے کا ایک اور سبب ان میں استعمال ہونے والا میٹریل بھی ہے، معاشی ماہرین۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد:

ملک سے سولر پینلز کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے،ایف بی آر حکام نے بتایا کہ 2017 سے 2025 کے درمیان 69 ارب 50 کروڑ روپے کی اوورانوائسنگ کی گئی ہے.

جبکہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ بینکوں کو 20 کروڑ روپے سے زیادہ جرمانہ کیا گیا ہے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی اجلاس میں سولر پینلزکی آڑ میں ہونے والی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔

سولر پینلز چین سے منگوائے جبکہ ادائیگیاں امریکا،سنگاپور، متحدہ عرب امارات سمیت دس دیگر ممالک میں کی گئیں، چین کے بجائے دیگر ممالک کو رقوم بھیجنا غیر قانونی عمل ہے۔

ایف بی آر کے مطابق اب تک اوورانوائسنگ سے متعلق 13 ایف آئی آر درج کراچکے ہیں۔محسن عزیز نے کہا اس سارے معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کی جائے گی،اسٹیٹ بینک نے ابھی تک رپورٹ نہیں دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں