لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28فروری کو دن دو بجے کانفرنس روم میں ہوگا


جہانزیب عباسی February 14, 2025
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد:

لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی تقرری کا معاملہ ،چیف جسٹس پاکستان نے 28 فروری کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا۔ 

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28فروری کو دن دو بجے کانفرنس روم میں ہوگا، اجلاس میں آٹھ سیشن ججز میں سے لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ غفار علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان کے نام پر غور ہوگا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود باجوہ کے نام بھی زیر غور ہوگا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ابہر گل خان کے نام بھی زیر غور آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں