بابراعظم کی انگلش کمزور ہے، بات چیت میں مشکل ہوتی تھی، ہرشل گبز

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بابراعظم کی بیٹنگ کا مشاہدہ کیا اور دیکھا کہ انہوں نے اپنی سوچ نہیں بدلی


اسپورٹس ڈیسک February 15, 2025

سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے ساتھ اپنے گزارے ہوئے وقت کی یادوں کو شیئر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی انگلش اتنی اچھی نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں سمجھانے میں مجھے دشواری پیش آتی تھی، انہوں نے سوشل میڈیا پر پرستار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابر کے ساتھ زبان کا مسئلہ تھا، آپ جانتے ہیں کہ ان کی انگلش اتنی اچھی نہیں ہے اس لیے انہیں کچھ نکات سمجھانے میں مشکل پیش آتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بابراعظم کی بیٹنگ کا مشاہدہ کیا اور دیکھا کہ انہوں نے اپنی سوچ نہیں بدلی اور وہ اپنے انداز اور ٹیمپو کے ساتھ ہی کھیلتے رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں