رمضان المبارک میں چینی 130 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ

رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے


ارشاد انصاری February 15, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے شرکت کی جس میں رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔

چینی ایک اور دو کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی اور ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی خریدنے کی اجازت ہوگی، چینی کے اسٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں