کراچی:
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کی جنوری 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
آئینی بینچز نے ایک ماہ میں صوبے بھر میں ایک ہزار 7 سو 65 مقدمات نمٹائے۔ دو رکنی آئینی بینچز نے ایک ماہ ایک ہزار 5 سو 45 مقدمات نمٹائے، یکم جنوری سے 31 جنوری تک سنگل بینچز نے 220 مختلف مقدمات نمٹائے۔
پرنسپل سیٹ کراچی میں 4 آئینی بینچز نے ایک ماہ میں ایک ہزار 252 مقدمات نمٹائے، سرکٹ بینچ سکھر نے ایک ماہ میں 74 مقدمات نمٹائے، حیدر آباد سرکٹ بینچ نے 117 مقدمات نمٹائے، لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے 45 جبکہ میر پور خاص سرکٹ بینچ نے 57 مقدمات نمٹائے۔
سنگل بینچز نے کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور میر پور خاص سرکٹ بینچز نے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔