کراچی؛ قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا

حادثے کے باعث برج پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوگئی


اسٹاف رپورٹر February 16, 2025

کراچی:

قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا، حادثے کے باعث قذافی ٹاؤن برج پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹرالر یونس چورنگی سے منزل پمپ کی جانب جا رہا تھا، حادثے کے بعد ہیوی گاڑیوں کو یونس چورنگی سے مہران ہائی وے کی طرف بھیجا جا رہا ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو سڑک کے ایک حصے سے گزارا جا رہا، دو پہر تین بجے تک ٹرالر ہٹایا نہیں جا سکا تھا۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹرالر کو سیدھا کر دیا گیا ہے، کچھ دیر میں ٹرالر کو سڑک سے ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں