کراچی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم اسلحے سمیت گرفتار

ملزم شہریوں کو اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے دوران یرغمال بنا کر لوٹ لیتا تھا


عامر خان February 17, 2025

کراچی:

شہر قائد میں درخشاں پولیس نے علاقے میں گشت کے دوران اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان جنوبی پولیس کے مطابق ملزم محمد شاہد ولد ملک محمد بشیر کو ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقے کھڈا مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ملزم شہریوں کو اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے دوران یرغمال بنا کر لوٹ لیتا تھا اور شہر بھر میں، بالخصوص ڈی ایچ اے، میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق وہ طویل عرصے سے ملزم کو تلاش کر رہی تھی۔

 

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں