فیروز خان نے یوٹیوبر سے اپنی شکست کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؛ ویڈیو بیان سامنے آگیا

یوٹیوبر رحیم پردیسی نے فیروز خان کو باکسنگ میچ میں شکست دی تھی


ویب ڈیسک February 17, 2025
یوٹیوبر رحیم پردیسی نے فیروز خان کو شکست دی تھی

باکسنگ میچ میں یوٹیوبر رحیم پردیسی سے شکست کے بعد معروف اداکار فیروز خان نے کا بیان سامنے آگیا۔

اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے۔ جس میں اپنی شکست کی حیران کن وجہ بتائی ہے۔ 

فیروز خان نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے ایسا ظاہر کیا جیسے میں لہولہان ہوں حالانکہ میں بالکل ٹھیک ہوں بس چہرے اور ناک پر معمولی خراشیں آئی ہیں۔ جو آپ دیکھ بھی سکتے ہیں۔

باکسنگ میچ میں رحیم پردیسی سے ناک آؤٹ ہونے والے اداکار فیروز خان نے کہا کہ میچ میں اسکونگ کرنے ججوں میں سے ایک متعصب تھے۔

اداکار فیروز نے شکوہ کیا کہ باکسنگ میچ کے پہلے راؤنڈ میں مجھے ایک پوائنٹ بھی نہیں دیا گیا۔

فیروز خان نے کہا کہ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ اس کے پیچھے کسی کا ہاتھ نہیں ہے تاہم ججز کو اسکوار دیتے ہوئے باریک بینی سے کام لینا چاہیے تھا۔

ادکار نے رحیم پردیسی کے بارے میں کہا کہ میرا حریف بھی بہت مضبوط تھا اور میں ان سب کے باوجود میں خوش اور مطمئن ہوں۔

یاد رہے کہ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے ایک تھرلر باکسنگ میچ میں یوٹیوبر رحیم پردیسی نے معروف اداکار فیروز خان کو شکست دے دی۔

یہ مقابلہ سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان ہونے والی گرم بحث کے بعد طے پایا تھا، جس میں رحیم نے فیروز کو 5 ویں راؤنڈز کے بعد ناک آؤٹ کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں