ملک بھر میں 5 سال کے دوران 80 ہزار 847 شناختی کارڈ ضبط

پنجاب میں 14 ہزار، سندھ میں 14، بلوچستان میں 21 ہزار شناختی کارڈ ضبط / بحال کیے گئے


ویب ڈیسک February 18, 2025

کراچی:

ملک بھر میں پانچ سال کے دوران 80 ہزار 847 شناختی کارڈ بحال اور ضبط کیے گئے۔

وزارت داخلہ نے سینیٹ میں دیے گئے تحریری جواب میں کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک بھر میں  بحال، ضبط اور بحالی کے عمل سے گزرنے والے شناختی کارڈ کی تعداد 80 ہزار 847 ہے، صوبہ خیبر پختونخواہ میں کل 28 ہزار 645  شناختی کارڈ بحال یا  ضبط کیے گئے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب سے کل 13 ہزار 899  شناختی کارڈ ضبط/ بحال  کیے گئے، سندھ میں 14 ہزار 76 شناختی کارڈ  ضبط / بحال کیے گئے، بلوچستان میں 21  ہزار 839 شناختی کارڈ  ضبط/ بحال کیے گئے۔

اسی طرح اسلام آباد میں کُل 1 ہزار 259 شناختی کارڈ  ضبط / بحال کیے گئے، گلگت بلتستان میں 462 جبکہ آزاد کشمیر میں ُکل 667 شناختی کارڈ ضبط / بحال کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں