پاکستان سے میچ کے دوران روہت شرما کے گراؤنڈ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

روہت شرما کی عدم موجودگی میں کچھ وقت کے لیے شبمن گل نے فیلڈرز کو ہدایات دی تھیں


اسپورٹس ڈیسک February 24, 2025

کراچی:

چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان سے میچ کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما کچھ وقت کے لیے میدان سے باہر گئے تھے جس کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی کپتان کی جانب سے میدان چھوڑنے کی وجہ دبئی کی شدید گرمی تھی، وہ کچھ بے آرامی محسوس ہونے پر میدان چھوڑ گئے تھے۔

روہت شرما کی عدم موجودگی میں کچھ وقت کے لیے شبمن گل نے فیلڈرز کو ہدایات دی تھیں، جو موجودہ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔

مزید پڑھیں؛ ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اس سے قبل، جمعرات کو بنگلا دیش سے میچ کے موقع پر دبئی میں اتنی گرمی نہیں تھی، شائقین بھی دوپہر میں پسینے سے شرابور دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح سے بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں