بھارتی کمپنی نے ’’شائننگ انڈیا‘‘ کا پول کھول دیا

بھارت معاشی قوت نہیں، ’’غریبستان ‘‘کہلانا چاہیے، بلوم وینچرز کی تحقیقی رپورٹ


سید عاصم محمود February 27, 2025

بھارتی سرمایہ کار کمپنی بلوم وینچرز (Blume Ventures)کی تحقیقی رپورٹ میں ڈرامائی انکشاف ہوا ہے، بھارت میں ’’ایک ارب ‘‘لوگ اتنے زیادہ غریب ہیں کہ بنیادی ضروریات کے علاوہ کوئی شے خریدنے کی سکت ہی نہیں رکھتے۔

مودی سرکار کے اس پروپیگنڈے کا پول کھل گیا کہ بھارت ’’سپرپاور‘‘ بن رہا ہے اور یہ کہ دنیا بھر کے انویسٹر وہاں پیسا لگانے کو تیار ہیں، گویا بھارتی وغیرملکی میڈیا نے صرف کاغذات پر یا ویب دنیا میں بھارت کو معاشی قوت بنا رکھا ہے ورنہ اْسے ’’غریبستان‘‘کہلانا چاہیے۔

 اسی پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر امریکی و برطانوی حکمران کاغذی شیر، بھارت کو مستقبل کی سپرپاور سمجھنے لگے ہیں حالانکہ حقائق برعکس و تلخ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محض 13، 14 کروڑ بھارتی امیر ہیں، بقیہ 26، 27 کروڑ بھارتی کبھی کبھی قیمتی شے یا سروسز خریدتے ہیں، مودی سرکار کی پالیسیوں سے غریب خوشحال نہیں ہوئے بلکہ وہ امرا کو امیر تر کر رہی ہیں اور سبھی بھارتی کمپنیوں کی پیداوار و مصنوعات انہی چند کروڑ دولت مندوں کے گرد گھومتی ہیں۔

مقبول خبریں