راولپنڈی میں کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے جمعے سے سرکاری نرخ پر چینی، مٹن، بیف اور چکن کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز بٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم 163 روپے فی کلو چینی خرید کر 164 روپے فی کلو میں فروخت نہیں کرسکتے کیونکہ ایک کلو چینی پر 10 روپے ٹرانسپورٹ، شاپنگ بیگ اور لوڈنگ کا خرچہ بھی ہوتا ہے۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی ہول سیل قیمت پر کریانہ فروش کو دس روپے کلو منافع دیا جائے، چینی کی 164 روپے کلو سرکاری قیمت مسترد کرتے ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جو چینی 164 روپے سے زائد فروخت کرے وہ دکان سیل دکاندار خلاف مقدمہ درج ہوگا۔
چینی کے علاوہ مٹن، بیف، اور چکن ریٹیلرز نے بھی قیمتوں کی وجہ سے ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا۔