پیپلز بس سروس کا وقت بڑھادیا، 15رمضان کے بعد رات گئے تک بسیں چلیں گی، شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کیلیے دعا ہے کہ وہ جیل سے نکلیں، اللہ ان کو عقل بھی دے اور وہ پاکستان کے خلاف سازشیں نہ کریں، خطاب


اسٹاف رپورٹر March 07, 2025
(فوٹو : فائل)

کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس کا وقت بڑھایا دیاہے، 15 رمضان کے بعد رات گئے تک پیپلز بس چلے گی۔

کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ رہی ہے۔کراچی پریس کلب میں ہر سال کی طرح افطار پارٹی رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو  مزید پلاٹ دیں  گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  صحافیوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں سندھ حکومت کھڑی رہی ہے، ہم صحافیوں کے ساتھ ہیں، ان کے حقوق کے لیے ہم ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں، صحافیوں کی تنظیمیں مسائل کی بات کرتی ہیں، پی ایف یو جے کے یو جے پارلیمانی رپورٹرز کے ساتھ میرا رابطہ ہے۔

عمران خان کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے دعا ہے کہ وہ جیل سے نکلیں، اللہ ان کو عقل بھی  دے اور وہ پاکستان کے خلاف سازشیں نہ کریں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کینالوں پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ چولستان کینال کے ہم مخالف ہیں، ارسا میں ہم نے یہی موقف اختیار کیا ہے۔

 کراچی میں چلنےو الی پیپلزبس سروس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کا وقت بڑھایا دیا ہے، 15 رمضان کے بعد رات گئے تک پیپلز بس چلے گی۔ 

مقبول خبریں