سپر ٹیکس کیخلاف درخواستیں سننے والا 5 رکنی آئینی بینچ تحلیل

جسٹس عامر فاروق بینچ سے الگ، نیا بینچ قائم، آج سے کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ


جہانزیب عباسی March 11, 2025

اسلام آباد:

سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والاآئینی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس عامر فاروق بینچ سے الگ ہو گئے.

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کی، جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں.

کمپنیوں کے وکلا نے سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فروغ نسیم صاحب، عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہو گا، جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو تو چلانے دیں.

سپریم کورٹ نے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ بعد ازاں نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا، آئینی بینچ کمیٹی نے جسٹس عامر فاروق کی جگہ جسٹس شاہد بلال حسن کو شامل کر لیا۔

مقبول خبریں