سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا گیا

سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2019 میں پی ایس ایل ٹائٹل جتوایا تھا


ذبیر نذیر خان March 13, 2025

پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹربنا دیا گیا۔


فرنچائز کے مالک مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2019 کا ٹائیٹل جتوانے والے کپتان سرفراز احمد لیگ کے آغاز سے ہی فرنچائز کے کلیدی کرداروں میں سے ایک ہیں۔ سرفراز نے بحیثیت کپتان فرنچائز کی عمدہ انداز میں قیادت کی، امید ہے کہ وہ بطور ڈائریکٹر بھی ایسا ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان بطور ہیڈ کوچ اور سرفرازاحمد بطور ٹیم ڈائریکٹر ہمارے لیے اثاثہ ہوں گے۔ ہمارے لیے سرفراز احمد سے زیادہ بہتر کوئی اور انتخاب نہیں تھا۔سرفراز احمد فرنچائز کی جان ہیں اور ہم ان کو نہیں چھوڑ سکتے۔ فرنچائز نے سرفراز کی کپتانی میں 2016 اور 2017 میں فائنل کھیلا۔

مزید پڑھیں: ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد گلیڈی ایٹرز کو سرفراز کی یاد آگئی

سرفراز احمد نے 10ویں ایڈیشن سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ سرفراز احمد پہلی بار پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ تھے تاہم، کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔بعدازاں سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کوچ  مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار بینچ پر بیٹھے رہیں گے

واضح رہے کہ سرفراز احمد لیگ کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ تھے۔ انہیں فرنچائز نے رواں ماہ کے شروع میں ریلیز کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ دنیائے کرکٹ کے وہ بڑے نام جو جگہ بنانے سے محروم؟

سرفراز نے گلیڈی ایٹرز کے لیے 86 میچز کھیلے اور 7 نصف سنچریز کی مدد سے 29.32 کی اوسط سے 1525 رنز بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں