زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی

کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہیں


ویب ڈیسک March 13, 2025

گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

علاو ازیں کمرشل بینکوں کے پاس 7 مارچ تک 4 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھے۔

اس طرح 7 مارچ تک مجموعی طور پر ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 15 ارب 98 کروڑ 89 لاکھ ڈالر تھی۔

 

 

مقبول خبریں