بجرنگی بھائی جان نے منائی ہولی، دبنگ انداز میں؛ فلم سکندر کے سیٹ پر کیا ہوتا رہا؟

بالی ووڈ کے بھائی جان اس وقت فلم سکندر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک March 14, 2025
سلمان خان اپنی فلم سکندر کی تکمیل میں مصروف ہیں جو عید پر ریلیز کی جائے گی

اداکار سلمان خان نے فلم سکندر کے سیٹ پر منفرد انداز میں ہولی منا کر سب کو حیران کردیا جس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ آپ یوں ہی ہمارے دلوں کی جان نہیں۔

سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم سکندر کو عید پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ڈبنگ اسٹوڈیو میں ہر وقت کام میں مصروف رہتے ہیں۔

انھی مصروفیات کے دوران تہوار ہولی بھی آگیا۔ جسے بالی ووڈ کے تمام ہی اسٹارز روایتی انداز میں منانے کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔

موسیقی اور رقص کی محافل ہوتی ہیں اور ایک دوسرے پر رنگ پھینکے جاتے ہیں۔ ہر طرف رنگ بکھرے ہوتے ہیں۔

تاہم اداکار سلمان خان نے ہولی کا تہوار انوکھے انداز میں منا کر اپنے مداحوں کا جیت لیا۔ انھوں نے سکندر کے سیٹ پر بچوں کے ساتھ ہولی منائی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان بچوں میں گھرے ہوئے نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

نوجوان اداکارہ عابدہ حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس لمحے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے رنگین ہولی، محبت کے رنگوں کی چھڑکاؤ کے ساتھ۔

جس پر سلمان خان کے مداحوں نے کمنٹس کی صورت میں مبارک بادوں اور نیک تمناؤں کی بارش کردی۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں