پشاور:
پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سوات سے منتخب ایم پی اے علی شاہ کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر کی گئی درخواست خارج کردی۔
اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں گزشتہ روز سماعت ہائی جس کا عدالت نے آج مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے مختصر حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزار مقدمات کی تفصیلات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ یا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں، درخواست گزار وکیل کے مطابق درخواست گزار اڈیالہ جیل میں ہے، درخواست گزار وفاقی حکومت کی معلوم اور نامعلوم مقدمات کی تفصیل چاہتا ہے اور اسے اس صوبے میں درج مقدمات کی تفصیلات نہیں چاہیے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار وکیل فیڈریشن کی جانب سے درج مقدمات کی تفصیلات چاہتا ہے، درخواست گزار متعلقہ عدالت سے رجوع کرے اس عدالت کے پاس اختیار نہیں ہے اسے لیے درخواست کو خارج کیا جاتا ہے۔