طالبان میں اختلافات؛ افغانستان کے وزیر داخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی

دسمبر میں حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر اور وزیر برائے مہاجرین خلیل حقانی خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے


ویب ڈیسک March 15, 2025

طالبان حکومت میں شدید اختلافات کی خبروں کے دوران ہی وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نے اپنا استعفیٰ امیر ہبتہ اللہ اخوندزادہ کو پیش کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیرِ طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے سراج الدین حقانی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

استعفے کی وجوہات سے متعلق سراج الدین حقانی کا کوئی بیان تاحال سامنے نہیں آیا، نہ ہی طالبان حکومت نے کوئی وجہ بتائی ہے۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق استعفے کی وجہ طالبان قیادت کے درمیان کئی اہم ایشوز پر اندرونی اختلافات ہیں۔

ان ایشوز کے حل نہ ہونے کے باعث سراج الدین حقانی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل عرصے سے غیرحاضر تھے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے پر بھی اختلافات ہیں۔

یاد رہے کہ حقانی نیٹ ورک کے ایک اہم کمانڈر اور وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی دسمبر میں ایک خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں