بھارت؛ جنسی زیادتی کیس میں ضمانت پر رہا معروف وی لاگر حادثے میں ہلاک

32 سالہ ولاگر اپنی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے


ویب ڈیسک March 15, 2025
بھارتی ولاگر جنسی زیادتی کیس میں ضمانت پر رہا تھے

بھارتی ریاست کیرالہ میں معروف ولاگر 32 سالہ جنید خان ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنید خان سوشل میڈیا پر اپنے ولاگ اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ان کی سلو موشن اور روبوٹک اسٹائل ڈانس کی ویڈیوز کو پسند کیا جاتا ہے۔

جنید خان اپنی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ انھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم خون زیادہ بہہ جانے کے باعث دوران علاج دم توڑ دیا۔ ان کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔

حیران کن طور پر جائے وقوعہ پر حادثے کے کوئی شواہد نہیں تھے۔ جنید خان ایک بس والے کو سڑک کنارے زخمی حالت میں ملے تھے۔

جنید خان جنسی زیادتی کیس میں حال ہی میں ضمانت پر رہا ہو کر آئے تھے اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف شدید نفرت آمیز مہم چلائی گئی تھی۔

فلم ساز کمار سیدھرن نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ یہ واقعی ایک حادثہ تھا؟ یہ موت انتہائی مشکوک ہے۔

فلم ساز نے سوالات اُٹھائے کہ جنید خان کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں پھنسایا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مہم چلائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ایک خاتون نے تھانے میں شکایت درج کروائی تھی کہ جنید خان نے مجھ سے شادی کرکے متعدد بار جنسی تعلق استوار کیے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں