’’بچوں کی کفالت پر 400 کروڑ ڈیمانڈ افواہ‘‘

نان و نفقہ کیلیے کوئی رقم نہیں مانگی گئی، میڈیا جھوٹی خبریں نہ پھیلائے، وکلا ہرتیک، سوزانے


Net News August 02, 2014
نان و نفقہ کیلیے کوئی رقم نہیں مانگی گئی، میڈیا جھوٹی خبریں نہ پھیلائے، وکلا ہرتیک، سوزانے فوٹو : فائل

ہریتک روشن اور ان کی اہلیہ سوزانے خان میں طلاق سے متعلق پھیلنے والی 400 کروڑ ڈیمانڈ کی خبروں کی ان کے وکلاء نے تردید کی ہے جس میں سوزانے نے بچوں کے نان و نفقہ کے لیے 400 کروڑ کی ڈیمانڈ کی ہے۔

ایڈووکیٹ دیپش مہتا جس نے دونوں کی طلاق کے کاغذات پر کیے تھے نے کہا ہے کہ یہ بد قسمتی ہے کہ میڈیا میں اس قسم کی جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ دونوں کے مشترکہ وکیل کو بتا دیا گیا ہے کہ دونوں باہم افراد اور ذمے دار والدین ہے' دونوں میں فنانشل معاملہ ان کا ذاتی ہے اور لوگ ان کی ذات اور سکون کے لیے ان کا ایسی خبروں سے پیچھا مت کریں۔ دونوں وکلاء مرونالینی دیش مکھ اور سوزنے کے وکیل بتا چکے ہیں کہ ان کے نان و نفقہ کے لیے 400 کروڑ کی ڈیمانڈ محض ایک افواہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے