پٹھان اور جوان اور بلاک بسٹر کامیابی شاہ رخ خان اور دیپیکا کی جوڑی پھر تہلکہ مچانے کو تیار

جوڑی کی چھٹی فلم کی شوٹنگ کا آغاز 10 مئی سے ممبئی میں ہوگا


ویب ڈیسک April 30, 2025
شاہ رخ خان اور دیپیکا کی چھٹی فلم تہلکہ مچانے کو تیار

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر بڑے پردے پر ساتھ نظر آئیں گے۔

معروف ہدایتکار سدھارتھ آنند کی نئی فلم "کنگ" کی شوٹنگ قدرے تاخیر سے 18 مئی سے ممبئی میں شروع ہوگی۔

فلم میں شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان، ابھشیک بچن، ارشد وارثی، جیدیپ اہلوت اور ابھے ورما بھی شامل ہیں۔

ابتدا میں دیپیکا پڈوکون کی مصروفیت اور زچگی کی چھٹی کی وجہ سے ان کی دستیابی ممکن نہ تھی لیکن اب فلم کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد دستیاب ہیں۔

فلم میں دیپیکا پڈوکون کا کردار محض کیمیو نہیں بلکہ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی خوبصورت کیمسٹری کو پیش کرے گا۔

یہ فلم اوم شانتی اوم چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر، پٹھان اور جوان کے بعد شاہ رخ اور دیپیکا کی چھٹی مشترکہ فلم ہوگی۔

اگر شوٹنگ اپنے منصوبے کے مطابق چلتی رہی تو فلم 'کنگ' اس سال کے آخر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تاہم حتمی تاریخ کی تصدیق شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد متوقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

اس فتح کا راز

May 19, 2025 01:31 AM |

آدم خور مسئلہ!

May 19, 2025 01:22 AM |