دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی۔
راک اسٹار گیمز نے 19 نومبر کو گیم کی ریلیز سے پہلے کھلاڑیوں کو اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
یہ گیم پلے اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز X/S پر دستیاب ہو گا، جبکہ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے 212 جی بی اسٹوریج درکار ہو گی۔
کمپنی کے مطابق پیشگی ڈاؤن لوڈنگ کا مقصد ریلیز کے دن سرورز پر غیرمعمولی دباؤ سے بچنا ہے۔
گیم 19 نومبر کو کھیلنے کے لیے دستیاب ہو گا جبکہ اس کے اسٹینڈرڈ ایڈیشن کی قیمت تقریباً 80 ڈالر بتائی گئی ہے۔