لاہور: بادامی باغ کے علاقے میں 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ مال مسروقہ سمیت گرفتار

ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکلیں، 3 موبائل فون، نقدی رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے


سید مشرف شاہ May 03, 2025

لاہور کے علاقے بادامی باغ کی جوزف کالونی چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں ریکارڈ یافتہ شہباز عرف لونا، یوسف اور احمد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے اور گلی محلوں، رش والے مقامات پر موقع پا کر بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چرا کر فرار ہو جاتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کو ویران جھاڑیوں میں چھپے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکلیں، 3 موبائل فون، نقدی رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے چوکی انچارج جوزف کالونی اور ان کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور انسداد جرائم کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

مقبول خبریں