میدان پر نوٹ پھینک کر مداحوں کا "رونالڈو" کیخلاف احتجاج، ویڈیو وائرل

واقعہ میچ کے 12ویں منٹ میں پیش آیا


ویب ڈیسک May 04, 2025

لالیگا میچ کے دوران برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈو نزاریو کیخلاف مداحوں کے منفرد احتجاج نے سوشل میڈیا کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی رات لا لیگا میں پیش آنے والا واقعہ فٹبال دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ریئل ویلاڈولڈ کے مداحوں نے اپنے ہی کلب کے صدر رونالڈو نزاریو کے خلاف انتہائی منظم اور ڈرامائی احتجاج ریکارڈ کروایا۔

Ronaldo reveals which big star he wants to transfer to his Real Valladolid  team - Telegrafi - Telegrafi

میچ کے 12ویں منٹ میں ہزاروں مداحوں نے اسٹیڈیم کے اندر 500 یورو کے تقریباً 60 ہزار سے زائد جعلی نوٹ میدان پر پھینکے، ان جعلی نوٹوں پر رونالڈو کی تصویر نمایاں تھی۔

مزید پڑھیں: 64 برس کے فٹبالر کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ

واقعہ کے بعد میچ کو کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کو میدان صاف کرنے کیلئے مداخلت کرنا پڑی۔

احتجاج کیوں ہوا؟

کلب کے مالک رونالڈو نزاریو پر بدانتظامی کے سنگین الزامات عائد ہیں جبکہ ٹیم کی حالیہ برسوں میں کارکردگی نہایتی مایوس کُن رہی ہے، اسی طرح کلب کی مالی حالت پر شدید تحفظات ہیں۔

مزید پڑھیں: برازیل کے لیجنڈری فٹبالر 'رونالڈو' نے واپسی کا عندیہ دیدیا

مداحوں کا کہنا ہے کہ رونالڈو نے 2018 میں جب کلب کو خریدا تھا تو ہمیں اِن سے امیدیں وابستہ تھیں کہ کلب اب روشن مستقبل کی جانب بڑھے گا لیکن اب صورتحال ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام فالوورز؛ رونالڈو، میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

دوسری جانب اسپینش فٹبال فیڈریشن نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے جبکہ ویلاڈولڈ کلب پر بھاری جرمانے کا امکان ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں