ہزارہ ایکسپریس وے پر کار حادثے میں دو افراد جاں بحق

ایک شدید زخمی کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا


صابر علی May 04, 2025

راولپنڈی:

موٹروے زون ہزارہ ایکسپریس وے پر کار حادثے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ہری پور کے قریب ایبٹ اباد جاتے ہوئے  گاڑی  موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالے میں الٹ گئی۔ 

کار سوار  تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں  موٹر وے پولیس اور امدادی اداروں نے قریبی ٹراما سنٹر منتقل کیا لیکن دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ایک شدید زخمی کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔

مقبول خبریں