کراچی میں صبح کے وقت تیز ہواؤں اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

بارش اور تیز ہوا کے باعث کراچی کے درجہ حرارت میں کمی آئی


یحییٰ خان May 05, 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح فجر کے وقت تیز ہواؤں اور بادلوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

منگھو پیر کے علاقے میں ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی، جس سے شہر کے باشندوں کو کچھ راحت ملی۔

مزید پڑھیں: اندرون سندھ، تیز آندھی اور مٹی کے طوفان کی تباہی، 2 افراد ہلاک، متعدد علاقے متاثر

شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ مٹی کے طوفان نے شہر بھر میں کم از کم چند گھنٹوں کے لیے گرمی کا زور توڑ دیا۔

منگھو پیر اور صائمہ عربین ولاز کے قریب ہلکی بارش نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا۔

بارش اور تیز ہوا کے باعث کراچی کے درجہ حرارت میں کمی آئی اور شہریوں نے موسمی تبدیلی کو سراہا۔

مقبول خبریں