سابق گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق گورنر کشمیر ستیہ پال ملک کا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس کیں انھوں مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
ستیہ پال نے بھارتی وزیراعظم مودی کو بے شرم اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے پر مودی نے سچ چھپایا اور عوام کو گمراہ کیا۔
سابق گورنر ستیہ پال نے مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو بھارتی قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
ستیہ پال نے سوالات اُٹھائے کہ پہلگام حملے پر مودی حکومت کی خاموشی اور بے حسی کسی بھی طرح ناقابلِ قبول نہیں ہے۔
سابق گورنر ستیہ پال نے کہا کہ مودی نے محض سیاسی مفاد کے لیے پہلگام جیسے سانحے کو نظر انداز کیا۔ بھارت کو مودی کی قیادت پر شرمندہ ہونا چاہیے۔
ستیہ پال نے کہا کہ پہلگام واقعے پر مودی کی خاموشی اور بے حسی ڈرپوک لیڈر ہونے کی دلیل ہے۔ مودی کی قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔