کراچی میں شدید گرمی کیوجہ سے شہری فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے لگے

موسمی پھلوں کو موٹا بنانے کے لیے انجکشن لگائے جا رہے ہیں


ویب ڈیسک May 07, 2025

کراچی میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی فوڈ پوائزننگ، آنتوں کے انفیکشن اور پیٹ کی دیگر بیماریوں کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں کی صحت مزید خراب ہو رہی ہے۔

گرمیوں میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے پھلوں میں سے بالخصوص ایک تربوز ان پیچیدگیوں کی بڑی وجہ بن گیا ہے۔

اگرچہ اسے ایک غذائیت بخش پھل سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر گرمی کی شدید گرمی میں، تاہم اب مریض اسپتالوں میں یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں تربوز کھانے سے ہیضہ اور فوڈ پوائزننگ کا سامنا ہے۔

جناح اسپتال کے ماہر ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بیماریوں میں اس اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ موسمی پھلوں کو موٹا بنانے کے لیے انجکشن لگائے جا رہے ہیں جن میں کاسمیٹک انجیکشن شامل ہیں۔

ڈاکٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ان پھلوں میں کیمیکل بھی ملایا جا رہا ہے، بیماریوں سے بچنے اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے، پھلوں کو منجمد نہیں کرنا چاہیے انہیں فریج میں رکھنا چاہیے اور لوگ ان کا زیادہ استعمال نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں