جی ڈی اے کا 18 مئی کو باغ جناح کراچی میں ہونے والا جلسہ عام ملتوی

جی ڈی اے اور جے یو آئی کے کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے



کراچی:

جی ڈی اے نے ملکی حالات کے پیش نظر 18 مئی کو باغ جناح کراچی میں ہونے والا جلسہ عام ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جمعیت علمائے اسلام کا اہم مشاورتی اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوا جس میں جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی، جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبد القیوم ہالیجوی، مولانا راشد محمود سومرو، جی ڈی اے کے ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار عبدالرحیم، سید زین شاہ، مظہر راہوجو، معظم عباسی، مظفر بروہی جبکہ جے یو آئی کے مولانا عبدالکریم عابد، قاری عثمان ، غلام سرور بلیدی، رفیق احمد سومرو،  حسین آصفی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں پاکستان پر رات کے اندھیرے میں بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، معصوم شہریوں کی شہادت پر انکے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور پاک فوج کے جوانوں کے عزم و حوصلے میں اضافے کیلئے دعا کی گئی۔

اس موقع پر سید صدرالدین شاہ راشدی اور مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ ملکی سرحدوں کے حفاظت کے لئے جی ڈی اے اور جے یو آئی کے کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے حر فورس اور انصار السلام کے کارکنان ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

 رہنماؤں اور کہا کہ ہم سب کے لئے وطن عزیز سب سے زیادہ مقدم ہے ملک ہے تو ہم ہیں لہٰذا ہم جلسے کو ملتوی کرکے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پوری پاکستانی قوم بزدل بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔

مقبول خبریں