دو سال کی ڈیٹنگ کے بعد کائلی جینر اور تیموتھی شالامی نے اپنے تعلق کو ریڈ کارپٹ آفیشل بنا دیا

کائلی اس سے قبل ریپر ٹریوس کے ساتھ تعلق میں تھیں جس سے ان کے 2 بچے بھی ہیں


ویب ڈیسک May 08, 2025

امریکی سوشل میڈیا اسٹار اور ڈیجیٹل کریٹر کائلی جینر اور تیموتھی شالامی نے دو سال کی ڈیٹنگ کے بعد بالآخر اپنے تعلق کو ریڈ کارپٹ آفیشل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداکارے کے مطابق کائلی اور تیموتھی نے گزشتہ روز روم میں منعقد ہونے والے ’ڈیوڈ دی ڈوناتیلو ایوارڈز‘ میں ایک جوڑے کے طور پر پہلی بار ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔

حالیہ مہینوں میں انہیں کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس سے ان کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں لیکن یہ ان کی پہلی ریڈ کارپٹ انٹری تھی۔ ان دونوں کے درمیان یہ رومانوی تعلق 2023 میں شروع ہوا تھا۔

ریڈ کارپٹ پر کائلی اور تیموتھی ایک دوسرے کے ساتھ بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے۔ کچھ تصویروں میں تیموتھی کو کائلی کو گلے لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

کائلی نے اس موقع پر ایک خوبصورت سیاہ رنگ کا گاؤن زیب تن کیا تھا جس پر نفیس کڑھائی، گہری نیک لائن، اور باریک اسٹرپس تھیں۔ کائلی کے مداحوں کی جانب سے ان کے اس لُک کو بےحد سراہا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ کائلی اس سے قبل ریپر ٹریوس کے ساتھ تعلق میں تھیں جس سے ان کے 2 بچے بھی ہیں تاہم 2019 میں دونوں نے راہیں جُدا کرلی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں