ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے؟ اداکارہ کا بیان آگیا

خبریں سامنے آئی تھیں کہ پہلگام واقعے کے بعد ہانیہ کے اصل اکاؤنٹ پر ممکنہ پابندی کے باعث انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے


ویب ڈیسک May 09, 2025

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

ہانیہ عامر نے حالیہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنایا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انسٹاگرام پر صرف ایک ہی اکاؤنٹ ہے اور اس کے علاوہ کسی بھی اکاؤنٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

 

ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ان کے نام سے منسوب کسی اور اکاؤنٹ سے فرینڈ ریکوئسٹ موصول ہو تو وہ اسے فوری طور پر رپورٹ کریں۔ اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی کہ جعلی اکاؤنٹس سے محتاط رہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارت میں پہلگام واقعے کے بعد ہانیہ عامر کے اصل اکاؤنٹ پر ممکنہ پابندی کے باعث انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے۔ تاہم اداکارہ نے ان افواہوں کو غلط قرار دے کر ان کی تردید کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں