ہالی ووڈ کے معروف فلمساز برین کینسر کے باعث چل بسے

قریبی ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے


ویب ڈیسک May 09, 2025

ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار جیمز فولی 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فلمساز جیمز فولی طویل عرصے تک دماغ کے سرطان سے لڑنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں "ففٹی شیڈز" فلم سیریز اور نیٹ فلکس کے مقبول ڈرامے "ہاؤس آف کارڈز" سمیت کئی نمایاں پروجیکٹس کے لیے شہرت حاصل تھی۔

اداکار کے قریبی ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے۔

28 دسمبر 1953 کو بروکلن، نیویارک میں پیدا ہونے والے فولی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1984 میں فلم "ریک لیس" سے کیا۔ انہوں نے 1986 کی فلم "ایٹ کلوز رینج" کے ذریعے بھی پذیرائی حاصل کی۔

فولی کی مشہور فلموں میں "گلن گیری گلین راس" (1992)، "فئیر" (1996)، اور "ففٹی شیڈز ڈارکر" (2017) و "ففٹی شیڈز فریڈ" (2018) شامل ہیں۔ انہوں نے "بلینز" اور "ٹون پیکس" جیسے مشہور ٹی وی شوز کی اقساط کی ہدایتکاری بھی کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں