پاکستان کا بھارت پر سائبر حملہ، بھارت میں اندھیرے چھا گئے، 70 فیصد بجلی گرڈ ناکارہ

پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے


ویب ڈیسک May 10, 2025

پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر دیا، ہندوستان بھر میں رات اچانک اندھیرے چھا گئے جب ایک بڑے پیمانے پر پاکستان کی جانبے سے کیے گئے سائبر حملے کے نتیجے میں ملک کے تقریباً 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے نے نہ صرف شہروں بلکہ دیہی علاقوں کو بھی شدید متاثر کیا اور ملک کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جس کے لیے آپریشن  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان نے  بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور کو بھی تباہ کر دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں