پنجاب پولیس ہائی الرٹ، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی

من گھڑت افواہوں و غیر مصدقہ سوشل میڈیا پیغامات پر ہرگز دھیان مت دیں، آئی جی پنجاب


ویب ڈیسک May 10, 2025

لاہور:

موجودہ کشیدہ  صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق پنجاب پولیس کا ہر جوان ملک و قوم کی حفاظت کے لئے اپنی بہادر افواج، سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔

 آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس چیک پوسٹس، چینی و غیر ملکی سفارت خانوں، حساس مقامات و تنصیبات کی سکیورٹی بڑھا دی جائے، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، سکیورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیمیں اہم مقامات کے گرد پٹرولنگ بڑھا دیں، سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز،  فرضی مشقیں جاری رکھی جائیں۔ پنجاب پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، امدادی سرگرمیاں یقینی بنائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ عوام شر پسندوں اور مشکوک  افراد پر کڑی نظر رکھیں اور من گھڑت افواہوں و غیر مصدقہ سوشل میڈیا پیغامات پر ہرگز دھیان مت دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں