بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آگیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں متعدد بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز اور چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔
پاکستانی فتح-1 میزائل سسٹم نے بھارتی نام نہاد دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا۔
پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو لانچ سائٹ سے منظر عام پر آگئی۔
میزائل دشمن پر داغنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاک فوج کے جوانوں کو نعرہ تکبیر کی آوازیں بلند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہر نعرے پر میزائل فائر کیا جارہا ہے۔
ویڈیو سے واضح ہے کہ جذبہ جہاد سے سرشار یہ قوم بےخوف ہوکر بھارتی تباہی کامنظر دیکھ رہے ہیں، پاکستان نے فتح 1میزائل سسٹم کے ذریعےکئی بھارتی اہداف کو کامیابی سےنشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے
پاکستانی میزائل سسٹم کا اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانا بھارتی نام نہاد عسکری برتری کو شدیددھچکا ہے، حملے سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔