برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کی ایک ملازمہ، لورنا رووک، نے خود کو اسٹار وارز کے ایک منفی کردار سے تعبیر کرنے پر اپنے کولیگ کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور تقریباً £29,000 (تقریباً 34 لاکھ پاکستانی روپے) بھی ہرجانے میں جیت گئیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ٹیم بلڈنگ سرگرمی کے دوران ان کے ایک ساتھی نے ان کی غیر موجودگی میں ایک "اسٹار وارز" تھیم پر مبنی شخصیت کا ٹیسٹ ان کی طرف سے مکمل کیا اور اعلان کیا کہ ان کی شخصیت "ڈارتھ ویڈر" سے ملتی ہے۔
یہ واقعہ لندن میں این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا۔
لورنا رووک ایک ذاتی کال پر تھیں جب ان کے ساتھی نے ان کی طرف سے ایک "اسٹار وارز" تھیم پر مبنی شخصیت کا ٹیسٹ مکمل کیا اور ٹیم کے سامنے اعلان کیا کہ لورنا کی شخصیت "ڈارتھ ویڈر" سے ملتی ہے۔
لورنا نے اس موازنے کو توہین آمیز اور پریشان کن قرار دیا جس سے ان کی مقبولیت پر اثر پڑا اور وہ ایک ماہ بعد ملازمت سے مستعفی ہو گئیں۔
ایمپلائمنٹ ٹریبیونل نے فیصلہ دیا کہ کسی ملازم کو ایک مشہور وِلن سے تشبیہ دینا "detriment" (نقصان) کے زمرے میں آتا ہے۔ جج کیتھرین ریمزڈن نے کہا، "ڈارتھ ویڈر اسٹار وارز سیریز کا ایک مشہور ولن ہے اور کسی کو اس کی شخصیت سے جوڑنا توہین آمیز ہے۔