جنگ بندی، اللہ نے پاکستان کو سرخرو کردیا، نواز شریف

نوازشریف کی وزیر اعظم، جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد


ویب ڈیسک May 10, 2025
فوٹو فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسلم لیگ کے صدر نواز شریف نے پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر نواز شریف نے کہا کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ 

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور  امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان جیت گیا! الحمدُ للّٰہ! 

انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، افواج پاکستان اور نواز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

مریم نواز نے کہا ہک ہم نے دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پاکستان محفوظ اور محب وطن ہاتھوں میں ہے۔ قوم کو فتح مبارک، پاکستان زندہ باد۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں