پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو پیچھے ہٹنے اور مذاکرات پر مجبور کیا؛ امریکی صحافی

پاکستان اور بھارت مکمل اور فوری جنگ بندی کے لیے تیار ہوگئے؛ ٹرمپ


ویب ڈیسک May 10, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دونوں ممالک نے بھی کردی تاہم اس کی وجہ امریکی صحافی سامنے لے آئے۔ 

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے منسلک صحافی نک رابرٹسن نے بھارت کے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک کر سیز فائر پر رضامند ہونے کی داستان سنادی۔

امریکی صحافی نک رابرٹسن نے بتایا کہ جارحیت کے آغاز سے ہی پوری دنیا سیزفائر کرانے کی مسلسل کوششیں کررہی تھیں مگر بھارت تیار نہیں ہو رہا تھا۔

نک رابرٹسن نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے کل رات آپریشن شروع کیا جس کے دوران بھارت پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے۔

پاکستان نے نہ صرف بھارتی دفاع نظام کو مفلوج کردیا بلکہ میزائلوں کی بارش برسادی جس سے بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا۔

بھارت کی اپیل پر امریکی وزیرخارجہ نے سعودی اورترک حکام سے رابطہ کیا اورسفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیزفائرممکن ہوسکا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں