پاک فضائیہ کی طاقت بھارت سے کہیں زیادہ ہے، برطانوی صحافی پاکستانی فوج کے معترف

بھارت کا اربوں ڈالرز کا خریدا گیا اسلحہ بھی کسی کام نہیں آیا؛ صحافی بی بی سی


ویب ڈیسک May 10, 2025
سی این این اور بی سی سی کے صحافیوں نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

سی این این کے بعد اب بی بی سی کے صحافی نے بھی بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔

ابھی بھارت کا یہ زخم بھی ماند نہیں ہوا تھا جو امریکی صحافی نے سیز فائر کی وجہ بتا کر ہندوستان کو دیا تھا کہ برطانوی صحافی بھی ایک اور سچ سامنے لے آئے۔

بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نے کہا کہ یہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے کہیں زیادہ ہے۔

برطانوی صحافی کے بقول بھات کو اب اس حقیقت کو بھی مان لینا چاہیے کہ پاک فضائیہ اس سے نہیں بہتر اور طاقتور ہے۔

بی بی سی کے صحافی نے پاک فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایئرفورس نے بھارت کی پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنایا گیا۔

برطانوی صحافی اینبرسن اتھرجان بھارت نے مزید کہا کہ بھارت نے اربوں ڈالرزکا اسلحہ خریدا تھا اس کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل سی این این کے صحافی نک رابرٹسن نے کہا تھا کہ پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں