بھارت کراچی کا تو کچھ نہیں بگاڑسکا اپنے ہی ملک میں کراچی بیکری پر حملہ کردیا

بیکری کا یہ نام تقسیمِ ہند کے وقت اُن کے خاندان کی ہجرت سے جڑی تاریخی پہچان کی علامت ہے، مالک کا بیان


ویب ڈیسک May 12, 2025

بھارت کراچی نہ پہنچ سکا تو مودی کی حکمران جماعت کے انتہا پسند کارکنوں نے حیدرآباد دکن میں موجود "کراچی بیکری" پر حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں واقع مشہور کراچی بیکری پر بی جے پی کے انتہاپسندوں نے حملہ کیا اور بیکری کو نقصان پہنچایا۔

انتہا پسندوں نے پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

پہلگام حملے کے بعد اس مشہور بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کی ایک شاخ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا تھا۔

بیکری مالکان نے کہا کہ پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، بیکری کا یہ نام تقسیمِ ہند کے وقت اُن کے خاندان کی ہجرت سے جڑی تاریخی پہچان کی علامت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں