پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی؛ ڈونلڈ ٹرمپ

ہاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات کی بحالی کے لیے بھی مدد کو تیار ہیں، ٹرمپ


ویب ڈیسک May 12, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر ایک اہم اور خصوصی بیان جاری کیا ہے۔

عالمی خبر ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی۔ 

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہوں۔

صدر ٹرمپ کے بقول انھوں نے پاکستان اور بھارت کی قیادت سے کہا کہ اگر کشیدگی ختم کردیں تو امریکا کے ساتھ مزید تجارت کرے گا بصورت دیگر کوئی تجارت نہیں ہوگی۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ میں تجارت کو اس انداز میں استعمال کیا، جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ میری یہ حکمت عملی کامیاب رہی اور دونوں ممالک جنگ بندی پر آمادہ ہوگئے۔

امریکی صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کریں گے۔

یاد رہے کہ پاک فوج کے آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران بھارت پر کیے گئے تابڑ توڑ حملوں نے ہندوستان کو جنگ بندی پر مجبور کردیا تھا۔

تاہم جنگ بندی کے لیے امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ اور نائب صدر براہ راست رابطے میں رہے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں