کراچی میں خوفناک مسلح تصادم میں 3 افراد جاں اور 5 زخمی

پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر ملزم کو قابو کیا


شاہ میر خان May 12, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف ٹاؤن، پورٹ قاسم چورنگی کے قریب خوفناک مسلح تصادم میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح پیش آنے والے واقعے میں ایک مسلح ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو موقع پر ہی ہلاک کردیا جبکہ پانچ راہگیر زخمی ہوگئے۔

موقع پر موجود ایک شہری کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی فوری بعد کی موبائل ویڈیو بنالی گئی۔ جس میں سفید کپڑوں میں ملبوس مسلح شخص کو کلاشنکوف تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزم کے پیچھے اے ایس آئی عمران موقع پر اسکے پیچھے دوڑا اور پھر اس ہی دوران پولیس افسر کی مدد کے لیے ایک ٹریفک پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر پہنچا، جس کے بعد ملزم کو قابو کرنے کی کوشش کی گئی۔

مزاحمت کے بعد ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منیر کو حراست میں لے لیا جبکہ اس دوران تین زخمی افراد سڑک پر تڑپتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں